صوبائی حکومت کی گفتار اور کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں, رحمت صالح بلوچ

0 153

پنجگور
نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گفتار اور کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں موجودہ سوشل میڈیا کی تشہیری حکومت نے بلوچستان کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہے ضلع پنجگور عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے چوری ڈکیتی اسلحہ کی نمائش چند لوگوں کیلئے مشغلہ بن گیا ہے منشیات کی سرعام اور بغیر کسی روک ٹھوک کی پہلاؤں نے پورے معاشرے کوجنجھوڑ کے رکھ دیا ہے سرکاری اداروں کی حالت زار بھری طرح متاثراور عوام کیلئے بنگلہ بھوت کی شکل اختیار کرگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں اپنی رہائش میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں دور دور تک حکومتی کارکردگی نظر نہیں ارہا ہے بلوچستان 2018 کے بعد لاوارث بن گیا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور انکے وزراء صرف اور صرف سوشل میڈیا کے تشہیری مہم کے زرئعے حکومت چلا کر تبدیلی کے دعوی کررہے ہیں بلوچستان کے زمینی حقائق میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور کردار کئی بھی نظر نہیں اتا ہے صوبائی حکومت کے چند وزراء کے علاوہ باقی سب نے کروناوائرس کی بہانہ بنا کر عوام کی خوف سے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے انہوں نے ضلع پنجگور کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں سے پنجگور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے پنجگور کو بہشت سرسبز بنانے والوں نے ضلع کو مذید 20سال پیچے کی طرف دھکیل دیا ہے غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سرکاری اداروں عوام کی ریلیف ملنے کے بجائے چند لوگوں کی زرائع معاش اور ٹائم پاس کے اداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں چوری ڈکیتی قتل روز کا معمول بن گئے ہیں اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی بلا روک ٹھوک دھندے اور کاروبار نے قانونی شکل اختیار کرگیا ہے منشیات اور اسلحہ کی نمائش اور راتوں میں فائرنگ کے مقابلے گن گرج اوازوں سے پورا شہر گونج اٹھتا ہے مگر سب لوگوں نے بہشت کا خوب دل میں سجائے دوسری دنیا کی انتظار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا خواب خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جس کیلئے نیشنل پارٹی کا عزم جوان اور بھر پور خدمت کا جزبہ رکھتی ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی اور عوامی جزبے کے تحت بلوچستان کی خدمت کی ہے 1988 سے لیکر 2018تک جب بھی نیشنل پارٹی کو عوامی خدمت کا موقع ملا ہے جس میں بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اگر بلوچستان کے جس کونے اور شہر میں کوئی تعلیمی طبی سہولت سڑک بجلی پانی اور انسانی ضرورت کے ادارے ملتے ہیں وہ نیشنل پارٹی یا بلوچستان کے ان اکابرین کی مرعون منت جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم سے محبت کا اظہار کیا اقتدار اور کرسی کی خاطر اپنے صمیر اور سیاسی اصولوں کا سودا نہیں کیا ہے نیشنل پارٹی سیاسی مخالفت کے قائل نہیں ہے ہم چاھتے ہیں کہ موجودہ حکومت اور سلیکٹیڈ نمائندوں کو اپنا پانچ سالہ پریڈ کا بھر پور موقع ملے تاکہ انکی نعروں اور دعووں کا بلوچستان کے عوام کو اچھی طرح علم ہوسکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.