جام کمال خان نے پیر کے روز صوبائی وزراء اور پی ڈی ایم اے حکام کے ہمراہ مون سون بارشوں سے متاثرہ اضلاع کا دورہ

0 137

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روز صوبائی وزراء اور پی ڈی ایم اے حکام کے ہمراہ مون سون بارشوں سے متاثرہ اضلاع ہرنائی،سبی،بولان اور جھل مگسی کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر انہوں نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات،ریلیف آپریشن ودیگر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزراء حاجی نورمحمد خان دمڑ،سردار یارمحمد رند، ضیاء اللہ لانگو،سلیم کھوسہ،میرمحمد خان لہڑی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون ودیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء ہیلی کاپڑ کے ذریعہ ہرنائی پہنچے جہاں ان کا استقبال رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین،ڈپِٹی کمشنر ہرنائی محمد عظیم جان دمڑ قبائلی معتبرین نے کیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے وزیراعلی کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات ازالہ کرنے کیاعلان کیا،وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے سروتی حفاظتی بند,کلی مرزا جفاظتی بند کی تعمیراتی کو جلدسے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی میرجام کمال خان نے ہرنائی سنجاوی پنجاب قومی شاہراہ پردو برج(رابطہ پل)تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں،بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے،صوبائی حکومت کی اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے،ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اور بنیادی مسائل کے حل کرینگے۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور دیگر صوبائی وزرا کاہرنائی کا دورہ کرنے پر انکے شکرگزار ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہرنائی آمد پر سیکورٹی کے پروف انتظامات کئے گئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.