قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

0 185

 اسلام آباد: قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومرو کے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے پیش کی جبکہ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی۔

تحریک کے مطابق محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے، یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میان سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ محمد میاں سومرو نے ایوان سے رخصت کی درخواست بروقت نہیں دی، انہیں 40 روز کے اندر درخواست دینی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.