رکنی کوہلو قومی شاہراہ پر جاری ترقیاتی منصوبے کا معیار اور استعمال کیا جانے والا مواد ناقص ہے، طارق کھیتران

0 371

کوہلو (امروز ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار سڑکوں کی تعمیر سے وابستہ ہے مواصلاتی طور پر شیروں کو آپس میں جوڑنے سے نہ صرف سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا ہونگی بلکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا ،مقامی لوگ اپنے سبزیوں ،پھلوں کو ملک کے بڑے منڈیوں میں آسانی تک پہنچا سکیں گے رکنی بارکھان سڑک کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی

جو کہ عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار تھا جس سے عوام کے مسائل میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا مگر خدا خدا کرکے طویل عرصے بعد سڑک کی تعمیراتی منصوبہ کے لئے فنڈز فراہم کئے ،انہوں نے کہا کہ رکنی کوہلو قومی شاہراہ پر جاری ترقیاتی منصوبہ کا معیار اور استعمال کیا جانے والا مواد ناقص ہے جس سے پائیدار سڑک کی تعمیر کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ،

قومی شاہراہوں کی تعمیر روز روز نہیں ہوتے ،1984میں تعمیر کئے گئے سڑک کی از سر نو تعمیر 37 گزرنے کے بعد کی جارہی ہے اگر سڑک پر کام کرنے والے کمپنی کے کام کا یہی معیار رہا تو چند سال بعد ہی سڑک اپنی پہلی والی حالت میں آجائے گی میر طارق محمود کھیتران نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے

کہ وہ رکنی بارکھان سڑک کی تعمیراتی منصوبے پر استعمال کئے جانے والے ناقص مواد اور کام کے معیار کا فوری نوٹس لیں تاکہ عوام کے سفر کے لئے بہترین سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.