شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

جیتیش ٹھاکر کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے بتایا جارہا ہے
ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ’منّت ہاﺅس‘ کو بم سے ا±ڑا دینے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ممبئی کے مختلف مشہور مقامات پر دھماکے کرے گا

۔رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹرا کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے جن مقامات پر دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا ا±ن میں شاہ رخ خان کا گھر بھی شامل تھا۔جیسے ہی پولیس کو اس طرح کی فون کال موصول ہوئی تو پولیس فوراََ ایکشن میں آگئی کیونکہ ظاہر ہے شہر میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہے

۔اطلاعات کے مطابق ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پولیس کو فون پربم دھماکے کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کا نام جیتیش ٹھاکر ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں