مستونگ گنج بی بی کی درد بھری کہانی

0 136

مستونگ(امروز نیوز)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولی خان میں چپڑاسی کی کام کرنے والی خاتوں گنج بی بی بلوچ نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں 2002 سے ابھی تک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولی خان میں بطور چپڑاسی اور خاکروب کی کام کررہی ہوں اور اسکول ٹیچرز اپنی مدد آپ کے تحت میرے ساتھ تعاون کرتےرہےہیں۔جن کا میں شکرگزار ہوں۔انھوں نے کہاکہ ہر سال جب پوسٹیں آئے ہے میں اپنے کاغذات جمع کرتی رہی ہوں لیکن میرا کام نہیں ہوا۔اور اس سال بھی جون 2019سے جب پوسٹیں آئی تو میں نےنائب قاصد اور خاکروب کے پوسٹ کیلئے کاغذات جمع کئے اور اس سخت برفباری میں نے انٹرویو دیا۔اور انٹرویو کے دوران بھی مجھے ای ڈی او نے ڈی سی اور انٹرویو پینل کے سامنے کہاکہ آپ کا حق بنتاہےاور آپ کام کریں۔اور جب ہمیں پتا چلا کے بنامیرٹ کے آڈرز جاری ہوئےہیں تو میں روزانہ انکے دفتروں کی چکر کاٹ رہی ہوں مگر میری فریاد کئی نہیں سنا۔اور نہ ہی میرٹ لسٹ آویزان کیاگیا۔انھوں نے کہاکہ میرا فریاد ہے کہ میری جو حق ہے میرے آڈرز جاری کئے جائے جو میرا حق ہے اور میرے ساتھ کاغذات کا تصدیقی سرٹیفیکٹس موجود ہے۔انھوں نے مجھے دئے تھے۔انھوں نے کہاکہ اگر میرا کام نہیں ہوا تو میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگادونگی اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹھا ہونگا۔۔۔۔انھوں نےکہاکہ میری اپیل ہے چیف جسٹس بلوچستان گورنربلوچستان سیکرٹری تعلیم وزیرتعلیم سے کے میرے ساتھ انصاف کرکے میرے آڈرز جاری کئے جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.