نوجوان مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے نثار احمد مشوانی

0 124

امروز نیوز:
مستونگ(نامہ نگار) نیشنل پارٹی مسونگ کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی مقبول بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ پریس رلیز میں کہا کے ڈی سی مستونگ کے نااہلی کی وجہ سے پی ایچ ای کے انٹرویوز اخبار میں نہ دینا اور رات تو رات کینسل کرنا ڈپٹی کمشنر مستونگ کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے انٹرویوز دینے کے لیے ضلع مستونگ کے دور دراز علاقوں سے اس سردی کے موسم میں آنے والے بے روزگار نوجوانوں کی انٹرویوز بروقت نہ ہونے نوجوانوں میں مایوسی اور بے چینی پیدا ہوئی ہے جو سلکٹڈ حکومت اور ڈی سی مستونگ کے منہ پر طمانچے ہیں جو بےروزگار نوجوانوں کے غربت سے کھیل رہےہیں محکمہ پی ایچ ای کے انٹرویوز کے تاریخ کو راتوں رات بدلنا موصوف کی نااہلی اور لاپرواہی بے اختیاری کو ظاہر کرتا ہے جس طرح سے سلکٹڈ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ خالی آسامیوں پر بندر بھنٹ کررہے ہیں جو قابل افسوس عمل ہےجو نہ صرف میرٹ کی دھجیاں اڑانے کی مترداف ہے بلکہ معاشرے کے تعلیم یافتہ طبقہ میں بے چینی اور مایوسی پیدا ہوگی اس طرح کے بھرتیوں سے تمام محکموں میں انصاف اور ایمانداری کی نام تک نہیں ہونگے جہاں صرف اور صرف کرپشن اور بھرتیوں پر سرعام بولی لگائی جاتی ہیں محکمہ پی ایچ ای کے انٹرویوز کو جلد ازجلد کردیا جائے صاف شفاف طریقے سے حقدار امیدواروں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی بے روزگار اور حقدار نوجوانوں کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.