یامی گوتم نے ‘اے تھرسڈے’ کا ٹریلر جاری کردیا، فلم 17 فروری کو ریلیز ہوگی

0 364

ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم ‘اے تھرسڈے’ کا ٹریلر جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے ایپ انسٹاگرام پر فلم ‘اے تھرسڈے’ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ٹریلر میں یامی گوتم ایک اغوا کار کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں

جنہوں نے ایک ایک بچے کو چھوڑنے کے لیے بھاری تاوان طلب کرلیا جبکہ وہ اپنی مطالبات کو ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ حکام کو بتارہی ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اے تھرسڈے 17 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلر سے متعلق یامی نے تحریر کیا کہ ایک پلے اسکول ٹیچر ایک دن میں کیا کرسکتی ہے؟

۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں پوری قوم کو ہلانے والی ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے ایپ انسٹاگرام پر فلم ‘اے تھرسڈے’ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ٹریلر میں یامی گوتم ایک اغوا کار کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.