گیس پریشر کی کمی نے عوام کا جینا محال کردیا، کاشف حسین حیدری

0 123

کوئٹہ(امروز نیوز)
سماجی رہنماء، مومنٹ گروپ کے ڈائریکٹر کاشف حسین حیدری نے کہا ہے کہ جہاں حکومت اور اپوزیشن گیس جیسی بنیادی سہولت کیلئے سراپا احتجاج ہو وہاں حکومت اور حکمرانوں سے کسی قسم کی امید رکھنا خود کو فریب دینے کے مترادف ہے۔ بنیادی سہولتوں کا فقدان بلوچستان کیلئے معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس سردی کے دوران گیس پریشر کی کمی نے واضح کردیا کہ جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی عوام دشمن حرکتوں سے باز نہیں آئینگے۔ بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکلنے والی گیس پنجاب سمیت پورے پاکستان کو سپلائی ہوتا ہے مگر اس گیس کا اصل مالک بلوچستان، کوئٹہ کے مکین حالیہ بارشوں کے بعد شروع ہونے والی سردی میں گیس کیلئے ترس رہے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے باعث سردی میں مزید اضافہ اور درجہ حرارت منفی 2سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے مگر نااہل حکمرانوں کی رحم و کرم سے اس سخت سردی کے موسم میں گیس کی بو تک نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کوئٹہ کے کئی علاقوں کے چولھے بھی بجھ گئے ہیں جس کہ باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ اچانک سردی بڑھتے ہی گیس کا پریشر ختم ہوچکا ہے اور بعض علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بار بار احتجاج اور شکایت درج کیےجاتےہیں تو کوئی شنوائی نہیں ہوتی اسی طرح کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو اسی قسم کی شکایات کا سامنا ہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ گھریلو معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مومنٹ گروپ اینڈ ویلفیئرکو اس حوالے سے شدید تحفظات ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گیس حکام شہریوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی صورتحال کو مومنٹ گروپ اینڈ ویلفئیر برداشت نہیں کرسکتی لہٰذا گیس حکام گیس کی کمی کا فوری حل نکال کر کوئٹہ کے شہریوں کو عذاب سے نجات دلائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.