عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی : عثمان بزدار

0 30

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلی سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، قوم کو اس وقت عمران خان جیسے ایماندار اور دیانتدار سیاست دان کی ضرورت ہے، عمران خان نے 22 کروڑ عوام کوعزت سے جینا سکھایا ہے، عمران خان کی آواز پر عوام نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ عمران خان نے ملک میں صاف و شفاف سیاست کی بنیاد رکھی، قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.