مہنگائی نے روزے داروں کی چیخیں نکال دیں،
کوئٹہ (امروز نیوز)
مہنگائی نے روزے داروں کی چیخیں نکال دیں، سبزیاں، گوشت اور فروٹ کے نرخ آسمان چھونے لگے
رمضان المبارک میں ہوشرباء مہنگائی، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جڑواں شہروں میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں، انتظامیہ کی ریٹ لسٹ دکھانے کو بھی تیار نہیں۔
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی راولپنڈی، اسلام آباد میں سیب 250 روپے کلو، کیلا 160 روپے درجن، خربوزہ 120، آڑو 200 روپے اور عام کوالٹی کی کجھور 350 کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں 480 روپے کلو سے نیچے نہ آ سکا تو مرغی بھی 200 روپے تک پہنچ گئی۔