عمران نیازی کو فاشسٹ حکمران کے طور پر یاد رکھا جائیگا : غفور حیدری

0 245

مستونگ : جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں قوم کو سوائے مایوسی تاریخ کی بدترین مہنگائی بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا تاریخ کے سیاہ اوراق میں عمران نیازی کو ایک فاشسٹ اخلاق سے عاری نا اہل سلیکٹڈ حکمران کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ حرم نبوی ﷺ کی تقدس کو پامال کرنے والے کرداروں کوبے نقاب کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے مختصر دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے مستونگ کے مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی جن میں کاریز نوتھ میں حاجی محمد ابراہیم شاہوانی کی شہادت حاجی محمد اسلم شاہوانی کی والدہ ماجدہ غلام پڑینز میں استاد محمد خیر شاہوانی کی وفات جبکہ کلی ڑلی گلی میں حاجی بشیر احمد قلندرانی کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی شامل ہیں اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سارنگزئی جمعیت کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالطیف محمد حسنی ضلعی سرپرست رئیس غلام حیدر آبیزئی نائب امیر حافظ عبدالقادر قریش مولانا شبیر احمد شاہوانی مولوی عصمت عزیز شاہوانی غلام سرور بنگلزئی عبدالخالق شاہوانی مولوی فضل اللہ قلندرانی عبدالسلام شاکر لہڑی مولوی نوید سارنگزئی ودیگر انکے ہمراہ تھے مولانا حیدری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو آئینی سیاسی جدوجہد کے ذریعے اقتدار سےباہر نکالکر پھینکنے کے بعد اب وہ عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے اپنی سیاسی قدکو بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عمران خان کو ملک میں عدم استحکام اورسیاسی بحران پیدا کرنے کی قطعی طور پر اجازت نہیں دیجائیگی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عوام کی نظریں مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور جمعیت علماءاسلام پر لگی ہوئی ہیں بعدازاں مولانا شبیر احمد شاہوانی نے جامعہ نصیریہ میں مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا اس موقع پر مولانا حیدری نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر کے کارکن عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں جماعت کا پیغام گھر گھر تک پہچانے کیلئے شب روز محنت کریں انشاءاللہ 29 مئی کو صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جمعیت علماء اسلام واضح کامیابی کے ساتھ نمودار ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.