احکام الدین ساتکزئی کی تعیناتی نیک شگون ہےمولانا سعید فاروقی
مستونگ(امروز نیوز)
جمعیت علماء اسلام ڈسٹرکٹ مستونگ کےامیرمولانا سعیدالرحمن فاروقی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فیصل منان نے اپنے بیان میں احکام الدین ساتکزی کی بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرتعیناتی کواس امیدکےساتھ نیک شگون قراردیا یے۔کہ وہ اس کرسی کا لاج رکھے گے۔کیونکہ ان کےکندھےپرجس منصب کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔وہ قوموں کی شعوروترقی کابنیادی اکائی ہیں۔اور غریب طبقات کااسراء ہیں۔جمعیت علماء اسلام نے تعلیم و صحت جیسے اہم شعبوں پراپناخصوصی نظررکھاہواہیں۔اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرجنھوں نےمیرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔اقراپروری کو عروج پر پہنچایاکے خلاف سب سے پہلے ہم نےا پنےاتحادی ایم۔پی۔اےکے نمائندے کے ساتھ ملکر اور بعدازاں تمام سیاسی جماعتوں،اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں، ایپکاکےنمائندوں۔طلباء تنظیموں کےنمائندوں کے موجودگی میں بذریعہ پریس کانفرنس پردہ چاک کیا ۔اوراب نو تعیناتی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسےپورہ مستونگ یہ امیدرکھتاہےکہ وہ بغیر کسی دباؤ اورپریشرکےاپنےفرائض سرانجام دے گا۔بلکہ علاقائی عوامی نمائندوں کےمشاورت سے تعلیم جیسے اہم شعبےکوبغیرکسی تعصب کے وہ مقام دلائےگا۔جس کا کئی عشروں سے انتظار ہیں۔اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرکےغیرقانونی تعیناتیوں اورکلسٹرزفنڈزکےخردبردمیں تحقیقاتی ٹیم کا بھرپور م عاونت کرے گا.