کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے طویل دورانیے کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام، تدارک، احتیاطی تدابیر پر غور

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے طویل دورانیے کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام، تدارک، احتیاطی تدابیر اور زائرین کی ان کے متعلقہ صوبوں میں واپسی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
اجلاس کو تفتان اور ہزارگنجی میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، ان کی اسکریننگ اور پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سدرن کمانڈ کے حکام، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خدانخواستہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں قرنطینہ، آئسولیشن وارڈز کے قیام اور پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میں اضافے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے تمامتر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے . سیکریٹری صحت نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ فیز ون میں شیخ زید ہسپتال کے ہاسٹل میں دس رومز اور 50بستروں کے وارڈز اور فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے جا رہے ہیں جن کے لئے ضروری طبی آلات کی خریداری کا عمل جاری ہے ،دالبندین، چمن اور گوادر میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ چمن میں کم از کم پندرہ سو افراد کے لئے قرنطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.