"تارک مہتا کا الٹا چشمہ” کی دیا بین کینسر میں مبتلا نہیں، بھائی

0 136

 ممبئی: ڈرامہ سیریل “تارک مہتا کا الٹا چشمہ” میں دیابین کا کردار اداکرنے والی دیشا وکانی کے بھائی مایور وکانی کا کہنا ہے کے دیابین کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر جھوٹ ہے۔

 ڈرامے میں دیا بین کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی  کے گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں پر اب ان کے بھائی نے ردعمل کا اظہارکیا ہے،تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیشا وکانی کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے سندر لال حقیقی زندگی میں بھی ان کے بھائی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا وکانی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کی وجہ ان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو بنا جس میں انہوں نے ڈرامے میں منفرد آواز نکالنے کی وجہ سے گلے کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے مایور وکانی کا کہنا تھا کہ نے ان کی بہن صحت مند ہیں اس لیے ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، ہم اس طرح کی خبریں روز سنتے ہیں لہٰذا دیشا کے فینز کو ان پر یقین کرکے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.