عمرا ن نیازی کی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے، علی مدد جتک

0 140

کوئٹہ (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمرا ن نیازی کی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے آئندہ 6سے 7ماہ میں نئے انتخابات ہونگے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی مرکز اور بلوچستا ن میں حکومت بنائے گی ، بلوچستان حکومت میں پرچی سسٹم چل رہا ہے جام کمال شریف آدمی ہیں وہ غنڈوں میں پھنس گئے ہیں ، یہ بات انہوں نے بدھ کو حاجی خان محمد بڑیچ سمیت دیگر کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی کوئٹہ آمد اور ورکر کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لےنے کے موقع پر کاکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی فتح ہوئی ہے انکی رہائی باعث اطمینان ہے ،پارٹی کے چےئر مین 15دسمبر کو کوئٹہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب اور ملاقات کریں گے جبکہ بلوچستان کا قافلہ 27دسمبر کو بی بی شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے میں بھر پور انداز میں شرکت کریگا، انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کے بعد ملک میں دمادم مست قلند ہوگا ،حکومت اور عمران نیازی کا زوال شروع ہوچکا ہے حکومت گھر جانے والی ہے جبکہ آئندہ 6سے 7ماہ میں نئے انتخابات ہونگے جن میں پیپلز پارٹی بلوچستان اور مرکز میں میدان مارے گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ مہنگائی ،بے روزگاری ، افلاس، غربت، سیاسی انتقام کی صورت میں ملی ہے اگر یہ حکومت پوری کر گئی تو ملک ہی تبدیل ہوجائےگا انہوں نے کہا کہ2018کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کر کے من پسند افراد کی حکومت بنائی گئی اور عوامی طاقت کا استعمال نہیں ہونے دیا گیا اگر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو عوام کی خدمت کرےگی لیکن اگر ہم نے وعدے پورے نہ کئے تو ہمارا حال بھی موجودہ حکمرانوں جیسا ہوگا ، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان میں پرچی سسٹم چلتا ہے جسکی پرچی نکل آئے اسکا کام ہو جاتا ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان شریف اور ایماندار آدمی ہیں وہ غنڈوں میں پھنس گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.