نااہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائیں، اختر جان مینگل

نااہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائیں، اختر جان مینگل

پی ڈی ایم منی بجٹ پروفاق کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دے گی ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے
جلد قوم کو خوشخبری ملے گی نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائے نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے

اسلام آباد/کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز )پی ڈی ایم کے مرکزی صدر وجمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے منی بجٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم منی بجٹ پروفاق کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دے گی ،ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ،2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائے

نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، ایم این اے میر ہاشم نوتیزئی، مفتی ابرار احمد ودیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں سردار اختر مینگل نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی،

ملاقات میں منی بجٹ پر دونوں رہنماﺅں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کوپارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا،اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی،

انہوں نے کہاکہ نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائے، اسٹیٹ بینک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے، اس موقع پر سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم کے موقف کے ساتھ ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں