بی این پی کا مرکزی کونسل سیشن تاریخی کونسل سیشن منعقد ہوگا، رضا شاہی زئی

0 101

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما رضا جان شاہی زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22 23 24 مرکزی کونسل سیشن بیاد بلوچ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل منعقد ہورہا ہے

ہم اپنے پارٹی کے عظیم قائد سردار اختر جان مینگل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اس کٹن دور میں بھی بلوچستان و بلوچ عوام کی حقوق کی بات کرتے ہیں بی این پی شہیداء کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کا مرکزی کونسل سیشن تاریخی کونسل سیشن منعقد ہوگا جس میں بلوچستان کی سائل وسائل سونا چاندی کرومائٹ گیس و دیگر معدنیات جو بلوچستان کے زمین سے پیدا ہوتے ہیں

اور سمندری آشیا وہ بھی بلوچوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے بلوچستان ایک مالامال صوبہ ہے جس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کا جو سوچ فکر تھا وہ بلوچستان کے حق میں تھا اب وہ حق ہمارے قائد سردار اختر جان مینگل پورا کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.