دکی ،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت چارکانکن جانبحق
کوئٹہ (امروز نیوز)
دکی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت چارکانکن جانبحق پانچ گھنٹے بعد لاشیں کان سے نکل کر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں
دکی شہر سے چھ کلومیٹر مغرب کی طرف واقع کوئلہ کان ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کے اندر کام کرنے والے تین بھائیوں سمیت چار کانکن مٹی تلے دب کر جانبحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں مائینز اہلکاران اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کی ٹیم اور مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ گھنٹے بعد لاشیں کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔حادثے میں جانبحق ہونے والے کانکنوں کی شناخت کمال خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ، آدم خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ گلا خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ اور شراف الدین ولد داد محمد کاکڑ شامل ہیں۔جانبحق ہونے والے تمام کانکنوں کا تعلق مسلم باغ سے ہے