سرکاری ہسپتالوں میں صوبے کے عوام کو تمام جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نور محمد دمڑ

0 79

ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر غریبوں مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دیں ،صوبائی وزیر
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں صوبے کے عوام کو تمام جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تروسائل فراہم کررہے ہیں

ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر غریب مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دیں اورحکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والے طبی سہولیات عوام تک پہنچائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کرنے کے دوران ہسپتال انتطامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تحصیل سنجاوی سے تعلق رکھنے والا مریض جو کہ موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوا تھا ان کی عیادت کی

اس کے علاوہ ہسپتال میں داخل دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مریضوں اور انکے لواحقین سے سول ہسپتال کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولتوں ، ادویات کے حوالے سے بھی دریافت کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دورہ ہسپتال کا دورہ کرنے کے دوران ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو دستیاب طبی سہولتیں فراہمی کو یقینی بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور عوام کو سرکاری ہسپتالوں جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں

اور اس سلسلے میں صوبائی درالحکومت سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز ، نرسنگ ، اور پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر صوبے کے دور دراز علاقوں سے علاج معالجہ کےلئے آنے والے غریبوں مریضوں کی بھرپور دادا رسی کی جائے اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات انہیں پہنچائے تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.