پشتونوں کو اللہ تعالی نے جنت نظیروطن سے نوازاہے، مابت کاکا

0 139

قلعہ سیف اللہ (امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ پشتونوں کو اللہ تعالی نے جنت نظیروطن سے نوازاہے قدرت کی عطاکردہ تمام ترنعمتوں کے باوجوددووقت کی روٹی کیلئے دیارغیرمیں انتہائی نامساعدحالات میں محنت مزدوری پرمجبورہے ان ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے برخلاف فکرباچاخان کے متوالے حکمرانان وقت اشرافیہ اورغیرجمہوری قوتوں سے برسرپیکارہے حقوق کی اس جنگ میں پارٹی قیادت سے لیکرکارکنوں تک نے جانوں کے نذرانے توپیش کئے لیکن قومی معاشی حقوق سے دستبردارنہیں ہوئے

ان خیالات کااظہارانہوں نے بندات پسینزئی میں اولسی اجتماع سے خطاب کے دوران کیااجتماع سے ضلعی صدرحاجی عبدالمالک کاکڑمرکزی یوتھ سیکرٹری خان زمان کاکڑتحصیل قلعہ سیف اللہ صدرحاجی محمد خان کاکڑتحصیل مسلم باغ صدر حاجی جبارکاکڑصوبائی کونسل ممبرحاجی شفیع میرزئی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب موسی زئی تحصیل قلعہ سیف اللہ اطلاعات سیکرٹری فتح خان کاکڑشیرعلی کاکڑحاجی خیرواکااوردیگرنے بھی خطاب کیا

مقررین نے کہاکہ پشتون من حیث القوم امن سے محبت کرنیوالاقوم ہے پشتون ولی پشتون سوسائٹی کی عکاس ہےب اچاخان نے آج سے 101سال پہلے انجمن اصلاح الافاغنہ بعدازاں خدائی خدمت گار تحریک کے پلیٹ فارم سے پشتون معاشرے میں موجودفرسودہ رسوم کے خاتمے اورجدیدخطوط پراسے استوار کرنے کی بنیادڈالی سماج دشمن اورمنفی رسومات کوردکیاعلم وہنرکے حصول پرزوراوراپنی جہدمیں خواتین کے حقوق کواجاگرکئے ان ناقابل تردید اقدامات کے نتیجے میں پشتون قومی تحریک ایک صدی پرمحیط سفر نہ صرف طے کرگیا بلکہ ان اہداف کو حاصل کرگیا جن کی نشاندہی اکابرین کرچکے تھے

جن میں پشتون خوا نام سابقہ فاٹا کوپشتون خوا کا حصہ بناناکالاباغ ڈیم کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منسوخی باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاقیام پشتون خوا میں علمی درسگاہوں کاجال قابل ذکراقدمات ہے اسی طرح یہاں صوبے میں ایک قلیل حق نمائندگی کے توسط سے لورالائی ڈویژن چمن ضلع چمن میٹروپولیٹن ناقابل فراموش اقدامات ہے انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ فکر باچاخان سے اپناناطہ مضبوطی سے جوڑلیں کیونکہ پشتونوں کو درپیش گھمبیرصورتحال سے جان خلاصی صرف اورصرف فکرباچاخان میں مضمرہے بعد ازاں پارٹی رہنماں اورکارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.