بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کاکام جاری

0 126

کوئٹہ(امروزنیوز)بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کے لئے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی مختلف سرکلز کی ٹیموں کی جانب سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں برف باری سے متاثرہ زیارت کے علاقوں کے علاوہ پشین، خضدار،سبی اورمکران سرکل کے متاثرہ علاقوں میں کھمبوںکی تنصیب اوربجلی کی بحالی کاکام جاری ہے اور ان مذکورہ علاقوںمیں کام جلد مکمل کرلیاجائے گا ۔تاہم کیسکونے با متاثرہ علاقوںمیں صارفین کوپیش آنے والی زحمت پر متعلقہ تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.