بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کی

0 107

اسلام آباد +کوئٹہ(امروزنیوز)بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی خواتین اراکین بشریٰ رند ، زینت شاہوانی ، شکیلہ نوید دہوار ، لیلہ ترین ، سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رﺅف ودیگر پر مشتمل وفد نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کی ملاقات کے دوران خواتین اراکین صوبائی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کو خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز دیں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ خواتین کا معاشرے کی ترقی اور قانون سازی میں اہم کردار ہے خواتین ہی اچھے معاشرے اور ترقی یافتہ قوم کی معمار ہوتی ہیں پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں مسائل کے حل اور ترقی کےلئے خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے خواتین اراکین صوبائی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور صوبے و ملک کی ترقی کےلئے آگاہی و شعور اجاگر کریں اس موقع پر وفد نے چیئرمین سینیٹ سے یاد گاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.