سینیٹ انتخابات، بی این پی امیدوار کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں بی این پی امیدوار کی شکست پر قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں امیدوار کی شکست پر
قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرکزی صدر کو بھجوادی ۔بی این پی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں امیدوار کے ہار کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ جلد رپورٹ کو پبلک بھی کیا جائے گا۔