پاکستان کے عوام اور ملک کے استحکام کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 175

چےئر مین اور ڈپٹی چےئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی کامیابی مستقبل کی جانب مثبت اقدام ہے اب ہم ٹیم کی طرح ملکر ملک اور بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے،جام کمال خان
اسلام آباد/کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور ملک کے استحکام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، چےئر مین اور ڈپٹی چےئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی کامیابی مستقبل کی جانب مثبت اقدام ہے اب ہم ٹیم کی طرح ملکر ملک اور بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں چےئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چےئر مین مرزا خان آفریدی سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں دئےے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بی اے پی پر اعتماد کرتے ہوئے چےئرمین سینیٹ کے عہدے پر بلوچستان کو نمائندگی دی چےئر مین اور ڈپٹی چےئر مین کے انتخاب میں حکومتی اتحادیوں نے بھی ہماری مدد کی جس پر انکے مشکور ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اہم ترین عہدے پر فاٹا کو نمائندگی ملی ہے

جسے فاٹا کی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے لوگوں اور ملک کے استحکام کے لئے کام کریں سینیٹ میں بھی اتحادی جماعتوں کو اچھی نمائندگی ملی ہے ہم مثبت انداز میں پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گے اور آنے والے چیلنجز کا اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے ہم نے سینیٹ انتخابات میںکیا آنے والے دور میں بھی اتحادی جماعتیں ملکر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گی ،انہوں نے کہا کہ چےئر مین ڈپٹی چےئر مین اپنے منصب پر پہلے سے بہتر کارکردگی دیکھائیں گے اب ہم ایک ٹیم ہوگئے ہیں پہلے ڈپٹی چےئر مین کا منصب ہماری ٹیم میں سے نہیں تھا لیکن اب ہم ایک ٹیم ہو کر مزید بہتر کام کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.