ڈسٹرکٹ اسپتال مچھ میں کوئی کوتاہی یا غلطی برداشت نہیں کرونگا، سردار یار محمد رند_

0 134

(امروز نیوز)
کوئٹہ: پی ٹی آئی کے پارلیمانی صدر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ڈسٹرکٹ اسپتال مچھ کا اچانک دورہ کیا،سردار یار محمد رند نے کرونا قرنطینہ سینٹر کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کچھی ، ڈی ایچ او ، ایم ایس دسڑکٹ اسپتال مچھ کو مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی،سردار یار محمد رند نے ایم ایس اور اسپتال کے عملے کو حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا، اس موقع پر سردار یار محمد رند نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن علاج مہیا کیا جائے اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غلطی برداشت نہیں کرونگا،صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عوام کو راشن سمیت ہر ممکن سہولیات زندگی مہیا کریں گے کیونکہ میرا دل میرے حلقے کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اس مشکل وقت میں حلقے اور بلوچستان کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.