عالیہ بھٹ سے شادی : سنجے دت نے رنبیر کپور کو اہم مشورہ دے دیا

0 34

بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے افوائیں تھیں کہ دونوں اداکار 13 اپریل سے 17 اپریل کے درمیان شادی کرلیں گے تاہم آج عالیہ کے سوتیلے بھائی اور فٹنس ٹرینر راہول بھٹ نے بتایا کہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شادی ہورہی ہے لیکن جو تاریخیں میڈیا پر زیر گردش ہیں ان پر اب شادی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 14 اور 13 اپریل کو شادی کی کوئی تقریب نہیں ہورہی، ہمارے خاندان پر بہت دباؤ ہے لہٰذا شادی کی تاریخ نہیں بتاسکتے’۔

دوسری جانب  بالی وڈ اداکار سنجے دت نے بھی رنبیر اور عالیہ کی شادی کے حوالے سے بیان دیا اور رنبیر کپور کو ایک اہم مشورہ بھی دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر رنبیر  شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بہت خوش ہوں اورعالیہ تو میرے سامنے پیدا ہوئی اور بڑی بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک  معاہدہ ہے جو وہ ایک دوسرے سے کر رہے ہیں  اور انہیں اس پر قائم رہنا ہے، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے اور خوشی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

تاہم انہوں نے  رنبیر کو مشورہ دیا کہ وہ عالیہ سے شادی کرنے کے بعد جلد بچے پیدا کریں۔اس کے علاوہ شادی کا دعوت نامہ ملنے کے سوال پر سنجے دت نے کہا کہ مجھے  اس شادی کے بارے میں کوئی علم نہیں اور نہ ہی مجھے  مدعو کیا گیا ہے۔ البتہ رنبیر کو  شادی پر نیک خواہشات بھیجوں گا۔

واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.