راکھی ساونت کو کن دوستوں نے کروڑوں روپے کی کار تحفے میں دی؟

0 35

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے دوستوں کی جانب سے ایک مہنگا تحفہ ملنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے دوست عادل اور شیلی لاتھر نے اداکارہ کو ایک چمچماتی لال رنگ کی  BMW کار تحفے میں دے دی جس کی مالیت تقریباً 50 لاکھ بھارتی روپے ( یعنی ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)  ہے۔

راکھی نے انسٹاگرام پر دوستوں کی جانب سے کار تحفے میں ملنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور بعدازاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں آپ لوگوں سے ہمیشہ محبت اور آپ کا احترام کرتی رہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.