‘قائد اعظم جیسے عظیم رہنما کا کردار ادا کرنا مشکل ترین چیلنج ہے’

0 152

انور مقصود کی تحریر اور داور محمود کی ہدایت کاری کی وجہ سے ساڑھے چودہ اگست میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے ان پر بہت اچھا پرفارم کرنے کا بہت دباؤ ہے

تھیٹر پلے ساڑھے چودہ اگست درحقیقت پونے چودہ اگست اور سوا چودہ اگست کے ہی سلسلے کا ایک اور ڈراما ہے۔ اس تھیٹر ڈرامے کا اعلان انور مقصود نے رواں برس فروری میں کیا تھا۔ جس کے بعد سے فنکاروں کی تلاش کے لئے آڈیشنز ہوئے۔

تھیٹر پلے ساڑھے چودہ اگست میں قائد اعظم اور گاندھی کے کرداروں کے مابین مکالمے بھی ہیں اور ساتھ ہی تقسیم کے مناظر کو بھی دکھایا جارہا ہے۔ تھیٹر پلے میں دو سو سے زائد فن کار مختلف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ ڈرامے کے دوران ہی چار مختلف سیٹز بھی تبدیل ہوں گے، جن میں 4 الگ الگ شہروں کی نمائندگی ہوگی۔

اس تھیٹر پلے میں مرکزی کردار نبھانے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی ساڑھے تین ماہ کی مسلسل محنت ہے۔ جبکہ ان پر یہ دباؤ بھی ہے کہ وہ انور مقصود کے اسکرپٹ اور دارو محمود کی ہدایت کاری میں بننے والے تھیٹر پلے میں کام کر رہے ہیں۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ لوگ مشکل سے پیسہ خرچ کرکے تھیٹر دیکھنے آتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں ۔ فنکاروں کی خواہش ہے کہ ساڑھے چودہ اگست تھیٹر پلے کو بھی لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.