ایف بی آر نے 22 لاکھ گوشواروں کے ساتھ 42 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 12 اکتوبر تک 22 لاکھ 13ہزار گوشواروں سے ٹیکس میں اضافے کے ساتھ 41 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا
کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے 11 اکتوبر تک مجموعی طور پر 21 لاکھ 90 ہزار 815 گوشوارے جمع ہوئے، جس سے ٹیکس کی مد میں 41 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 12 اکتوبر تک مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کیے گئے، جس کے نتیجے میں 41 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ کا اضافی ٹیکس جمع ہوا۔