ندایاسرنے ڈاکٹرقدیر، عمرشریف کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

0 129

اکتوبر میں جو ہستیاں جدا ہوئی ہیں ان کے غم کی وجہ سے اس طرح کی تقریب منعقد نہیں کی جا سکتی
لاہور(امروز ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی ۔ ندا یاسر کا کہنا ہے

کہ میں 12اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہوںلیکن اس سال اکتوبر میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کی رحلت کی وجہ سے خوشی منانے کو دل نہیں چاہا

اور تقریب کو منسوخ کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میںاپنی سالگرہ نہیں منا رہی لیکن مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.