جونیئر فنکارہ کو شادی کا جھانسا دے کر ریپ کرنے والا بھارتی اداکار گرفتار

0 72

 ممبئی: بھارتی اداکار بالاپتی پریانتھ راؤ کو جونیئر اداکارہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسقاط حمل کے لیے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار بالاپتی پریانتھ راؤ کو حیدر آباد کی جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

حیدر آباد پولیس کے مطابق جونیئر اداکارہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد کئی ماہ سے ملزم فرار تھا۔

متاثرہ اداکارہ  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بالاپتی پریانتھ راؤ نے ناصرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ میری ذات کو لیکر تذلیل بھی کی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بالاپتی پریانتھ راؤ نے تیلگو فلم ’کوتاگا ما یوارا‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران اس کی ایک جونیئر اداکارہ سے ملاقات ہوئی تھی، پریانتھ نے ملاقات کے دو ماہ بعد اسے شادی کی پیشکش کی تھی اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان تعلقات چلے آ رہے تھے۔

پریانتھ نے جونیئر اداکارہ کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب جونیئر اداکارہ حاملہ ہو گئی تو اداکار نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اسقاط حمل کی گولیاں دیکر اداکارہ کی صحت کو نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.