دل کے ہسپتال پر حملے نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، عبدالحق ہاشمی

0 83

کوئٹہ(امروز نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ وکلاءکے دل کے ہسپتال پرحملے نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا سرکاری ونجی سطح پر تربیت کے فقدان اور عدم برداشت کی وجہ سے ایسے انسانیت سوزواقعات رونما ہوتے ہیں پڑھے لکھے معتبرطبقات نے بھی اخلاقات کا جنازہ نکال دیا وکلاءکی بڑی تعداد نے ہسپتال پر حملہ کرکے انسانیت کا قتل کر دیا ایسے قسم کے جاہلانہ دہشت بھرے واقعات قابل مذمت ہے انسانیت اخلاقیات کو بہتر کرنے وتربیت کی فکر حکومت ونجی اداروں کوکرنی چاہیے بدقسمتی سے حکومت کا ہر مسئلے کو انتہا تک پہنچانادیتی ہے لاہور واقعے سے پاکستان کو بدنام اور پوری قوم کا سر شرم سے جھادیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پولیس انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی نا اہلی وناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت حملے میں ملوث افراد کا شناخت کرکے فوری طور پر ان مجرموں کوگرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دی جائے۔ بظاہرپڑھے لکھے معتبرطبقات کا ہسپتال پر حملہ انسانیت سوز اور مہذب معاشرے میں بدترین دہشت گردی ہے۔جماعت اسلامی اس قسم کی دہشت زدہ انسانیت سوز واقعات کی بھر پور مذمت کرتی ہے علاج ومعالجہ کی جگہ پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، مریضوں اور لواحقین کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیسے واقعات نے حکمرانوں کی اہلیت کا پو ل کھل گیا ہے۔ ایسے واقعات رونما کیوں ہوتے ہیںحکومت کو اس قسم کے واقعات رونما ہونے سے قبل تدارک وروک تھا م کرنا چاہیے حکومت کی ناکامی ونااہلی کی وجہ سے ملک بھر کے حالات خراب ،ملک وعوام بدنام ہورہے ہیں جوملک وملت کیلئے مناسب وٹھیک نہیں ۔پولیس ،وکلاءاور ڈاکٹرزکی تربیت کی اشدضرورت ہے ۔صبر تحمل برداشت کا فقدان ہے جو لمحہ فکریہ ہے پولیس کو سیاست وسیاسی اثروسوخ سے پاک کرنا ضروری ہے بالخصوص پنجاب پولیس تو دہشت گردانہ ،ظالمانہ واقعات کے حوالے سے پورے ملک مشہورہیں اب وکلاءبھی بدقسمتی سے پولیس کی دہشت گردانہ حرکات سے متاثر ہوئی ہے جو کہ وکلاءکیلئے مناسب نہیں ۔لاہور واقعہ سے پنجاب سمیت پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے حکومت ایسے نارواواقعات سے بچنے کا انتظام کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.