موجودہ حالات میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ترجمان پی ڈی ایم سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے سیاست جمہوریت طاقت کے بل پر کھڑی ہے ،عمران خان میں امپائر کی انگلی پھنسی ہوئی ہے۔سیاست کے لئے ان کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں پھانسی،جیل ،دھمکیوں سے نہ ڈرائیں ہماری ڈکشنری میں موت کا لفظ ہے ،خوف کا نہیں۔ووٹ کی پرچی کی طاقت سے رنگیلا سے قوم کی جان چھڑائیں گے
۔دولت اورسرمایہ پر سیاست فرعون کا نظریہ تھا۔آج اسلام اور مولوی کا راستہ روکنے کے لئے سب جمع ہیں ،ملک میں کسی غیر اسلامی قرآن وسنت منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔موجودہ حکومت کی پالیسی ملک دشمنی ،معیشت اور نظریہ کے خلاف ہے۔قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا موجودہ حکمران نے مقبوضہ جموں کشمیر کو ٹرمپ کے کہنے پر مودی کی جھولی میں ڈال دیا ہے جو قائد اعظم کے نظریہ سے بھی غداری ہے۔معیشت ریاست میں ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتی ہے،اس حکومت نے اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کے سپردکیا۔ملک کا جغرافیہ اور معیشت امریکہ کو دے دیاکل کو یہ ایٹم بم بھی دے دیں گے
ان کا کیا بھروسہ ہے۔اس کو جس نے بھی مسلط کیا انہوں نے قوم اور ملک کے ساتھ دشمنی کی یہ ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہے ،موجودہ حالات میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے قوم کو حساب دیں کتنے انڈے دیئے ہیں۔انہوں نے تو ملک کو تماشا بنا دیا ہے