ہرنائی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے، لیلیٰ ترین

0 136

ہرنائی(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی مشیر ایکسائزاینڈ ٹیکنشن محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے فورم پر کوشا ہے ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے ضلع کے تمام بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات کرونگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کلب ہرنائی (ر) کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتی ہوئی

کہی اس موقع پر بی اے پی کے رہنماءملک روح اللہ خان ترین بھی موجود تھے محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میںبلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ایک وژن کے مطابق کام کررہی میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت جلد ہی عوام بہتری محسوس کریں گے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل کررہی ہوںہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے میں بیروزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت صوبے کے عوام کی درینہ اور اجتماعی مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہی ہیں

انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی دوبارہ بحالی کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے میری استدعا پر متاثرین کی گھروں کی تعمیر کےلئے فنڈز کی منظوری دی ہے جبکہ زلزلے میں شہید اور شدید زخمیوں کے ورثاءکو پہلے ہی امدادی رقم دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحی ہے ضلع ہرنائی کے عوام کی بلاتعصب رنگ نسل زبان سے بالاتر ہوکر ضلع کی عوام کی خدمت کےلئے ہمارے دروازے کھلے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.