مکہ اور مدینہ میں روحانی سکون ملا ‘ احسن خان
لاہور(امروز نیوز) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ میںجس قدرروحانی سکون ملاہے اسے الفاظ میں بیان نہیںکر سکتا ، دونوںمقامات پر ایسا محسوس ہواجیسے ہر لمحے رحمتوںکی برسات ہو رہی ہو۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ جنہیںاللہ تعالیٰ نے استطاعت دی ہے وہ ایک بار ضرور اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور جتنی جلدی ہو سکے اس فریضے کو سر انجام دے دینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میں بار بار مکہ اور مدینہ جاﺅں اور دلی اطمینان حاصل کروں۔