صوبے کی ترقی کیلئے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر بلوچستان

0 50

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر عمل درآمد کرنے کےلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان سے اجلاس کر لی جس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے ماحولیات کی بہتری اورآلودگی کے خاتمے کےلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

‘ان خیالات کااظہار انہوںنے بلوچستان فورم آف انوار میٹنل جرنلسٹس کے صدر ظاہر خان ناصر اور جنرل سیکرٹری ثناءاللہ اچکزئی کی قیادت میںایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان ایک پر امن اور خوشحال صوبہ ہے اس صوبے کی ترقی کےلئے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا میڈیا اس حوالے سے جو کردارادا کر رہی ہے کوئی اور نہیں کر سکتا اس لےئے میڈیا بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے ایسے مسائل کی نشاندہی کریں جو صوبے اور عوام کے مفادات میں نہ کہ صرف تنقید پر مبنی ہو انہوںنے کہا کہ وفاق میں بلوچستان کے حوالے سے جو آسامیاں ہے

اس پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے گزشتہ روز اجلاس کے دوران وفاقی محکموں کے سربراہان کو طلب کر کے اس کو ہدایت جاری کر کے کہ وہ بلوچستان کے کوٹے پر مکمل عمل درآمد اور میرٹ کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کو تعینات کیا جائے انہوںنے کہا کہ اس وقت پورے دنیا کی طرح ہمارے ملک میں بھی ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے

اور اس سلسلے میں ویزراعظم پاکستان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ماحولیات کے متعلق بلوچستان میں بھی کام کیا جائے بلوچستان فورم آف انوارمینٹل جرنلسٹس جو کام کر رہی ہے ان کے ساتھ ہم مکمل تعاون کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.