ہمیں اپنے تمام قومی کھلاڑیوں پر فخر ہے، گورنر بلوچستان

0 133

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی حسیب اللہ خان نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کےروز گورنرھاوس میں انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی حسیب اللہ خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا

، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع پشین کا ابھرتا ہوا بیٹسمین اور وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کی شاندار پرفارمنس سے صوبے کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہونے لگےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت موقع کا محتاج ہوتا ہے اور موقع نہ ملنے کی صورت میں صلاحیت ضائع بھی ہو سکتی ہےانہوں نے کہا کہ اپنے آپ میں انتھک محنت، بلند عزم اور مستقل مزاجی کے اوصاف پیدا کرنے سے کوئی بھی انسان کامیابی اور کامرانی کے عروج پر پہنچ سکتا ہے

. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام قومی کھلاڑیوں پر فخر ہے، اس امید کے ساتھ کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے کھیل کر قوم کا سر فخر بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسیب اللہ خان کی کامیابی صوبے کیلئے اعزاز ہے اور بہت جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملواو¿ں گا.انہوں نے کہا کہ یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے

ضروری ہے پی سی بی صوبے میں حسیب اللہ خان کی طرح دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کریں.گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حسیب اللہ خان کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.