بلال کے ساتھ میرا گہرا تعلق بن گیا ہے : حدیقہ کیانی

0 42

کراچی : گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ بلال فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، میرا بلال کے ساتھ گہرا تعلق بن گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے انسٹا گرام پر بلال عباس کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے کاموں کے باوجود ، میں بلال کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لئے تھوڑا سا وقت نکالنا چاہتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ بہت کم لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کی روح کا گہرا تعلق وابستہ ہوتا ہے اور بلال ایک پاکیزہ روح ہے۔ حدیقہ نے بلال کی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ایماندار ، شریف آدمی اور سچا فنکار ہے جو اپنے فن کی بنیادی بات کو سمجھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلال کیساتھ کام کرنے پر واقعی فخر محسوس کرتی ہوں اور بلال کی مسلسل کامیابی کی منتظر ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.