وفاقی کابینہ کی تشکیل : اہم فیصلوں کا اعلان جلد متوقع

0 51

اسلام آباد :  نئے سپیکر کے انتخاب اور وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، آج اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

ن لیگ سے کابینہ میں کون شامل ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے نام منظوری کے لئے نواز شریف کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابقن لیگ کے ممکنہ ناموں میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق،رانا ثناء اللہ، خواجہ اصف، احسن اقبال،خرم دستگیر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں

مشیران اور معاون خصوصی کے لئے محمد زبیر، ملک احمد خان، پرویز رشید اور حنیف عباسی کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ وزراتوں کیلئے اتحادی جماعتوں سے بھی جلد نام دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔ آصف زرداری نے ان کا نام تجویز کیا ہے۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو سپیکر بنانا چاہتے ہیں۔

ادھر خبریں ہیں کہ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کو ملنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ کا اصرار ہے کہ پیپلز پارٹی اہم وزارتیں لے کر پوری طرح حکومتی حصہ دار بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف زیادہ بڑی کابینہ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ دینے کی حامی ہے۔

قانون، وزارت خارجہ، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام اور دو صوبوں کی گورنرشپ سمیت چھ وزارتوں کی پیپلز پارٹی کو آفر کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم، جے یو آئی، بی اے پی کو بھی وزارتیں دینے کیلئے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے شازیہ مری کا نام سرفہرست ہے۔ وزارت اطلاعات کیلئے مریم اورنگزیب کو گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ، فاروق ایچ نائیک بھی وزارتوں کیلئے زیر غور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.