اداکار رشی کپور کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ، رنبیر کپور

0 132

ممبئی (امروز نیوز)بالی ووڈاداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میرے اداکار رشی کپور کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ،ایک یا دو ماہ میں گھر واپس آ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ ایک سال ان کی فیملی کےلئے بہت مشکل سال تھاانہوں نے اور ان کے والد نے بڑا کڑا وقت گزارا ہے ،مگر اب انکے والد کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ایک یا دوماہ میں گھر واپس آ جائیں گے۔رنبیر کپور نے بتایا کہ ان کے والد کی خواہش اور کوشش صرف فلموں میں کام کرنا ہے۔یاد رہے کہ 66سالہ اداکار رشی کپور کو پچھلے سال کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد وہ ستمبر سے نیویارک میں کینسر کے علاج کےلئے مقیم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.