طویل شوٹنگ کے بعد گھر جاکر بچوں کےلئے باپ بن جانا مشکل ترین کام ہوتا ہے، شاہد کپور
ممبئی (امروز نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ طویل شوٹنگ کے بعد گھر جاکر بچوں کےلئے باپ بن جانا مشکل ترین کام ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ سارا سارا دن اور رات فلموں کی شوٹنگ سے تھک کر گھر آتے ہیں اور ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ کچھ دیرسو جائیں تو ان کی بیٹی میشا انہیں سونے نہیں دیتی بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کےلئے انہیں زبردستی گارڈن میں لے جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کےلئے فلم شوٹنگ کے بعد گھر آکر بچوں کے لیے ان کا باپ بن جانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ میرا کپور ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے بچوں کو پورا وقت دینا پڑتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میشا اب بڑی ہورہی ہے جبکہ ان کا بیٹا زین ابھی چھوٹا ہے۔ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی زندگی کتنی خوبصورت ہے۔