مشی خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول

0 113

کراچی پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام پر تنقید پر مشی خان خاموش نہ رہ سکیں، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کنگنا کو دو ٹوک اور کرارا جواب دیا۔

مشی خان نے کہا، ’کنگنا رناوت، تمہیں پاکستان کا ’جواب‘ (آپریشن بنیان المرصوص) کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف بولنا اب تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ،’آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ سمجھ کر زبان کھولنا۔ اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ تم خود کیا ہو۔‘

مشی خان نے کنگنا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا، ’چلو میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج ہو جائے۔ میرا دعویٰ ہے، تمہارے لیے تو میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا‘۔

اداکارہ کے اس دوٹوک اور بے باک انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.