مہرین رزاق بھٹو کی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد

0 34

اسلام آباد چیئرپرسن انسانی حقوق کمیٹی پارلیمنٹ ،ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر ان جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کیلئے خدمات سر انجام دینے والے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ قابل قدر ہیں اور ہمیں ایسے لوگوں کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے اور یہی لوگ ازادی کے ہیروز ، امن، اصول ، قانون اور جمہوریت پسندوں کا اصل سرمایہ افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان ہی ہمارے امن و سکون کی ضمانت ہے لہذا اس ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے اور اس کا بہترین طریقہ ہہ ہے کہ ہم اپنے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتے جا ئیں اور جیو اور جینے دو کے اصول سے روگردانی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں سے دوری اور قائید عوام کے آئین سے انحراف نے ہمیں منزل سے دور کیا تاہم اگر ہم اب ان اصولوں اور آئین کے سائے میں اگے بڑھتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم منزل مقصود کو حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مزید بہتری وقت کے ساتھ آئیگی کیوں کہ ہر چیز میں ترقی کا عمل تسلسل سے جڑا ہوا ہے۔

ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بد امنی دی، انتشار ،علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے خواب جمہوریت ،امن اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے تھے اور ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم بہتر اندازِ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے عظیم قائد کے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.