ایک فلم کے بعد اندازہ ہو گیا تھا میں اس فیلڈ میں نہیں چل سکتا ‘ سجادعلی

0 133

لاہور( امروز نیوز)نامور گلوکار سجادعلی نے کہا ہے کہ ایک فلم کی ڈائریکشن اور اداکاری کرنے کے بعد اندازہ ہو گیا تھا کہ میں اس فیلڈ میں نہیں چل سکتا اور مجھے صرف گلوکاری پرہی توجہ مرکوزکرنی چاہیے ۔ایک انٹر ویو مین سجاد علی نے کہا کہ 18سال قبل ”ایک اور لو سٹوری “کے نام سے فلم بنائی تھی جس میں گانے گانے کے ساتھ فلم کی ڈائریکشن بھی دی اوراس فلم میں خودبھی کام کیا تھا لیکن مجھے جلد یہ احساس ہوگیا ہے یہ میری فیلڈ نہیں ہے او رمجھے اپنی تمام تر توجہ گلوکاری پر ہی مرکوز رکھنی چاہیے ۔سجاد علی نے کہا کہ مجھے متعدد بارفلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں ایک تجربے کو بار بار نہیں دہرانا چاہتا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ میں گلوکاری کے شعبے میں ہی مطمئن ہوں اور یہ میرا جنون بھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.