عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سیف اللہ کھیتران
دالبندین (امروز ویب ڈیسک)ترقیاتی کاموں میں کوئی غفلت اور ناقص میٹریل برداشت نہیں کیا جائے گا کمشنر رخشان ڈویثرن سیف اللہ کھیتران تفصیلات کے مطابق رخشان ڈویژن کے کمشنر گزشتہ روز سے ضلع چاغی کے دورہ پر ہے کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث کے ہمراہ جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا متعلقہ آفیسر نے انھیں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیا اس موقع پر کمشنر سیف اللہ خان کھیتران کا کہنا تھا
بلوچستان حکومت صحت ،تعلیم دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انھوں نے مزید کہا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے جاری منصوبوں میں کوئی غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے ماتحت آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر وقت دورہ کرکے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والا میٹریل کا جائزہ لیں اور کام کے رفتار کو تیز کیا جائے اور تمام ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے سے گریز کرے ناقص میٹریل استعمال کرنے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی انکا مزید کہنا تھا رخشان ڈویثرن میں امن وامان کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی ضروریات زندگی کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا
تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہوں کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران نے ڈی سی کمپلیکس میں مختلف محکموں کے آفیسران کے اجلاس کی صدارت بھی کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منصوراحمد خان،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمدانور بادینی، ڈی ایچ او کہور خان ،چیف آفیسر زین العابدین، ڈپٹی ڈاریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سعید احمد صاحبزادہ، ڈپٹی ڈی او آغا عصمت شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث ودیگر آفیسران موجود تھے کمشنر کو ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران نے اپنی محکمانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کیا ۔