سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں سے مذاکرات کن شرائط پرہورہی ہے، اصغر اچکزئی

0 101

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی اورپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماو¿ں نے کہاہے کہ74سال بعد بھی جمہوری قوتیں ملک کوفلاحی ریاست کے طورپرمتعارف کرنے کیلئے جدوجہد کرہی ہے سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں سے مذاکرات کن شرائط پرہورہی ہے اورقوم سے کیوں چھپایاجارہاہے یہ عمل شہداکے ارواح کی توہین اورلواحقین کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے پشتون ایس ایف پشتون قومی تحریک میں نرسری کی حےثیت رکھتا ہے یہ کوئی حادثاتی تنظیم نہیں بلکہ پشتونوں کی تاریخ اقداروروایات کے امین جماعت فکرباچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کی جوان بازو ہے

ان کی سیاسی نظریاتی فکری سرحدات کو مضبوط ترکرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑاجائیگاان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرپارلیمانی لیڈر وصوبائی ایڈوائزرپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اصغرخان اچکزئی صوبائی وزیرانجنئیرزمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاپی ایس ایف صوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑپی ایس ایف مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑاے این پی کےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدناصرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدعبدالباری اغانیشنل لائرزفورم کے چئیرمین ارباب غلام ایڈوکیٹ اے این پی کےضلعی صدرجمال الدین رشتیاپی ایس ایف کےصوبائی جنرل سیکرٹری سخی خان کاکڑمرکزی نائب صدرشاہدخان کاکڑصوبائی سنئیرنائب صدرگل فرازناصرنے پریس کلب کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب صوبائی ومرکزی کابینہ اراکین مرکزی کمیٹی صوبائی مجلس عاملہ وسنئیراراکین کےاعزازمیں دیئےگئے

استقبالیہ تقریب سےخطاب کےدوران کیامقررین نے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب قیادت کومبارکباددیتے ہوئےکہاکہ پشتون ایس ایف کےساتھی ہی کل پشتون قومی تحریک کے بھاگ دوڑسنبھالیں گے انھیں حصول علم کےکیساتھ ساتھ پشتون قومی تحریک کےشانہ بشانہ ذمہ داری سے کرداراداکرناہے جو ان کی شایان شان اور انہیں ورثے میں ملاعمل ہے آج اگردیکھاجائے توعوامی نیشنل پارٹی کی کم وبیش تمام قیادت پشتون ایس ایف سے فارغ التحصیل ساتھیوں کے سپردہے لہذا پی ایس ایف کےساتھیوں نے پشتونوں کودرپیش گھمبیر صورتحال کاادراک کرتےہوئے حالات کاباریک بینی سے جائزہ لیناہوگاانہوں نےکہا کہ پشتون آج بھی وسائل پردسترس سے محروم ان کی تاریخ واقدارزبان وکلتورکوبقا کامسئلہ لاحق ہے

ان حالات میں بحثیت معاشرے کے حساس طبقےآپ نے اپنے قومی تحریک کے سنگ مردانہ وار کرداراداکرناہے عوامی نیشنل پارٹی کواس جوان بازوپرہمیشہ کی طرح آج بھی نازہے ان کی سیاسی نظریاتی فکری پختگی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑاجائیگااس موقع پر پی ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کاشکریہ ادا کرے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پشتون قومی تحریک کے سنگ ماضی کی مانند تاریخی کردار اداکرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول کے قیام طلباکےحقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سےدریغ نہیں کیاجائیگابعد ازاں پشتون ایس ایف کے نومنتخب قیادت کےاعزازمیں استقبالیہ دیاگیاجس میں عوامی نیشنل پارٹی اورپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.