سانحہ مچھ انسانیت سوز واقعہ قرار، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

0 63

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے سانحہ مچھ کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے مذمتی قرارداد منظور کرلی اپوزیشن کی درخواست پر بلایا جانے والا اجلاس کورم کی نظر ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا.بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا سانحہ مچھ سے متعلق قرارداد اسمبلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے رکن اسمبلی قادر نائل نے پیش کی ۔ ایوان نے بحث کے بعد قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ۔ قرارد داد میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ قرارداد پر بحث کرتے ہوئے ارکان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا واقعہ مچھ اور فرقہ واریت سے جڑے واقعات کی تحقیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ اسپیکر بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو نے قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے واقعہ کو تاریخ کا بدنما داغ قراردیا ۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ واقعہ سے صرف ہزارہ برادری نہیں بلکہ صوبے کی دیگر اقوام بھی متاثر ہوئے ۔ سانحہ مچھ صوبے کی قبائلی روایات کے منافی ہیں اپوزیشن کی درخواست پر مہنگائی ۔امن وامان کی صوتحال اور گیس بجلی کا بحران بجی ایجنڈے کا حصہ تھے لیکن ابھی صرف اپوزیشن لیڈر ہی تقریر کی تھی کی حکومت مشیر دھنیش کمار نے کورم کی نشان دہی کردی جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.