پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے، عثمان کاکڑ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سنےٹر عثمان خا ن کاکڑ ، صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ،صوبائی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال، صوبائی سےکرٹری اطلاعات محمد عےسیٰ روشان، صوبائی ڈپٹی سےکرٹرےز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے، سےد عبدالقادر آغا، ےوسف خان کاکڑ ، عبدالمجےد خان اچکزئی، علاﺅالدےن کولکوال ، فقےر خوشحال کاسی اور سےد شراف آغا نے اپنے اےک مشترکہ بےان مےں کل 17جنوری بروز اتوار کو پشتونخوامےپ ضلع ہرنائی کے زےر اہتمام رےلوے گراﺅنڈ (گنج مےدانی) مےں صبح11بجے کے جلسہ عام کے انعقاد کو خوش آئند قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال مےں ہرنائی کا ےہ جلسہ عام انتہائی اہمےت کا حامل ثابت ہوگا ۔ جلسہ عام سے پشتونخوامےپ کے سربراہ اور پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کے نائب صدر ملی مشر محترم محمودخان اچکزئی اورپارٹی کے دےگر مرکزی وصوبائی قائدےن خطاب فرمائےنگے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ2018کے عام انتخابات مےں زر اور زور کی بنےاد پر بدترےن دھاندلی کرکے عوام کے حقےقی نمائندوں کو اسمبلی سے دور رکھا گےا اور اپنے من پسند افراد کا انتخاب کرکے الےکشن کی بجائے سلےکشن کی گئی اور انہےں عوام پر مسلط کےا گےا اور آج ان حکمرانوں کی نااہلی ، ناکامی کے باعث جہاں ملکی آئےن کی بے توقےری جاری ہے وہی اٹھاروےں آئےنی ترمےم اور اےن اےف سی اےوارڈ کے خلاف پہلے روز سے سازشےں کی جارہی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ غےر آئےنی ،غےر جمہوری حکومت نے اپنے عوام دشمن اقدامات وپالےسےوں کے باعث ملک کو بدترےن بحرانوں سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو خارجی طور پر ےک وتنہا کردےا ہے اور اس سلےکٹڈ حکومت نے اپنی کرپشن وکمےشن کےلئے غرےب عوام پر تارےخ کی بدترےن مہنگائی وبےروزگاری مسلط کردی ہے جس کی وجہ سے غرےب آج دووقت کی حلال روٹی کےلئے پرےشان ہےں اور اس مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے ۔ لےکن سلےکٹڈ حکومت اور اس کے نام نہاد ترجمانوں کو ےہ مہنگائی نظر نہےں آتی اور اسے جھوٹ قرار دےکر ہندسوں کی کمی بےشی اور مےڈےا پر الزامات لگاکر کہا جارہا ہے کہ مےڈےا اپنی رےنکنگ بڑھانے کےلئے مہنگائی کا واوےلا کررہی ہےں جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ صوبے مےں امن وامان کی بدترےن صورتحال سلےکٹڈ حکومت کے روز اول سے شروع ہوئی اور اس صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع مےں ےکے بعد دےگرے دہشتگردی کے واقعات رونماءہوئے جس مےں ہمارے بے گناہ ،نہتے ، معصوم عوام کو شہےد کےا گےا ۔ چوری ڈکےتی اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتےں ، مسلح گروہوں کا پھر سے سرگرم ہونا، منشےات فروشی کے اڈوں کا سرعام قائم ہونا ےہ سب حکومتی سرپرستی کے بغےر ممکن نہےں ۔ آج ہمارے عوام کو اےک بار پھر امن وامان کے مخدوش صورتحال کا سامنا ہے اور ان کی جان ومال محفوظ نہےں جبکہ سلےکٹڈ حکومت اور قانون نا فذ کرنےوالے ادارے خود کو ہرواقعہ کی صرف اور صرف اخباری بےانات مےں مذمت کرکے خود کو بری الذمہ قرار دےتے ہےںاور آج تک کسی بھی واقعہ کا کوئی بھی ملزم قانون کے کٹہرے مےں نہےں لاےا گےا ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک مےں جمہورےت اور اس کے استحکام ، آئےن وقانون کی حکمرانی ، پارلےمنٹ کی بالادستی ، عوام کے ووٹ کی تقدس کی بحالی، قوموں کی برابری پر مبنی حقےقی جمہوری فےڈرےشن کے قےام ، عدلےہ ومےڈےا کی آزادی ودےگر اہم نکات کےلئے جدوجہد کررہی ہےں اور پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی قےادت مےں ملک کی دےگر سےاسی جمہوری پارٹےوں کے اتحاد پر مشترکہ پلےٹ فارم سے جدوجہد کرتے ہوئے اس ملک کو درپےش بحرانوں اور عوام کو سلےکٹڈ حکومت سے نجات دلانے کےلئے جدوجہد کررہی ہےں اور پی ڈی اےم کی اس تحرےک کو عوام کی بھرپور پذےرائی حاصل ہے ۔ بےان مےں ضلع ہرنائی کے غےور وطن دوست ، جمہورےت پسند تمام عوام سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ کل بروز اتوار 17جنوری کو پشتونخوامےپ کے زےر اہتمام ضلع ہرنائی کے رےلوے گراﺅنڈ (گنج مےدانی ) مےں ہونےوالے اس عظےم الشان جلسہ عام مےں اپنی شرکت کو بھرپور انداز مےں ےقےنی بنائےں ۔