سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز سے چینی رہنما گاؤ ینلانگ کی ملاقات ،پاک چین تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد(امروز نیوز) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پاکستان ایک چین کی پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، بین الپارلیمانی روابط وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاؤ ینلانگ4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوںنے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز سے ملاقات کی ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خطے کی ترقی ہمارا مشترکہ وژن ہے ،سی پیک اس کی مثا ل ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ترقی و خوشحالی کاوڑن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان اور چین ہر سطح پر بہتر تعلقات رکھتے ہیں ، چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بین الپارلیمانی روابط وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان ایک چین کی پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ شبلی فراز نے کہاکہ پاک چین پارلیمانی دوستی گروپوں کو موثر بنانا انتہائی اہم ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ چین کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ تجارت ، سرمایہ کاری ، سیاحت کے شعبوں میں وسیع گنجائش موجود ہے۔